کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اتحاد،ہمدردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ فائربریگیڈ نے تقریباً 48 برس میں پہلی بار کراچی بھر کے گرجا گھروں کو کرسمس سے قبل ان کے اندرونی حصوں، چھتوں، بالائی ڈھانچوں اور بیرونی دیواروں کی مکمل صفائی اور دھلائی کی، گرجا گھروں جن میں سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل، ٹرینیٹی کیتھیڈرل، سینٹ اینڈریوز چرچ، سنٹرل بروکس میموریل چرچ، سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ اور کرسٹ چرچ مشن روڈ شامل ہیں، چرچ کے رہنماؤں اور مسیحی برادری کے افراد نے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔