• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کو سونے کا آئی فون تحفے میں مل گیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی جانب سے 24 قیراط سونے سے مزین آئی فون 16 پرو کا تحفہ مل گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اپنے عروج پر ہے، پاکستان کے تمام صفِ اوّل کے کھلاڑی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

لیگ میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی قیادت پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی ٹیم کی جانب سے ایک خصوصی تحفہ دیا گیا ہے۔

انہیں میدان میں ایک تقریب کے دوران 24 قیراط سونے سے پلیٹڈ آئی فون 16 پرو پیش کیا گیا، جسے دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

شاہین آفریدی نے تحفہ وصول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی وزنی ہے۔

ان کے قریبی دوست اور ٹیم کے ساتھی حارث رؤف نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ تو ناانصافی ہے۔

لاہور قلندرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوبصورت لمحہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے کپتان قلندر کو ایک ایسا تحفہ ملا ہے جس کے وہ حق دار ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ 24K گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید