• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مندوب آنند پرکاش کابل پہنچ گئے، افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

کراچی(نیوز ڈیسک)افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بھارت کے ایران، افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی مندوب آنند پرکاش سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سیاسی اور تجارتی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات امیر خان متقی نے بھارت افغان سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور بھارتی سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاریکی دعوت دی۔ امیر خان متقی نے بھارت سے افغان تاجروں، طلبا اور مریضوں کی ویزہ سروس بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔امیر خان متقی نےکہا کہ افغانستان میں اس وقت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار مواقع موجود ہیں جن سے بھارتی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔افغان میڈیا کے مطابق بھارتی مندوب نے افغانستان سے تعلقات کو اہم قرار دیا اور افغانستان کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

دنیا بھر سے سے مزید