خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔
جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ لکی مروت میں سب سے زیادہ 7 اور بنوں میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال بنوں اور شمالی وزیرستان میں 10 افراد شہید جبکہ 38 افراد بھی زخمی ہوئے۔