• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکی پاکس پھیلاؤ کا خدشہ: جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

منکی پاکس پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاؤس کے  علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید