• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرادیا


پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرادیا، اس شکست کے ساتھ ہی ملتان سلطانز ایونٹ کے پلے آف سے باہر ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 204 رنز اسکور کیے۔ 

جیمر ونس نے 65، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمفر اور ویلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملتان سلطانز کے یاسر خان اور کامران غلام بالترتیب 26 اور 29 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے جیمز ونس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید