آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مطلق ہے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کےلیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کےلیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور ان کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔