• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے بجلی خریداری کی نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی، اویس لغاری


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دے دی، نئی بجلی خریداری منصوبہ بندی میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ 

وفاقی وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی خریداری پلان کو 14 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے 7 ہزار میگاواٹ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو بوجھ سے بچانے کےلیے 7 ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کو منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت بجلی کی خرید و فروخت سے نکل رہی ہے، آئندہ بجلی کی خرید و فروخت مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے ہو گی۔ 

اویس لغاری نے کہا حکومت سنگل بائر ماڈل سے نکل رہی ہے، یہ اقدامات آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات سے بھی اہم ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کے مطابق یہ سارا عمل آئی پی پیز کے معاہدون پر نظر ثانی سے زیادہ اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید