پنجاب کی تمام جیلوں میں اسمارٹ لائبریریاں قائم کردی گئی ہیں۔
ترجمان جیل خانہ جات کے مطابق سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں آئی جی میاں فاروق نذیر کے ہمراہ اسمارٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔
ترجمان جیل خانہ جات نے بتایا کہ قیدیوں کو ان کی بیرک میں کتابیں اور شیلف بھی مہیا کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ماہانہ 500 نئی کتابوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں اخلاقیات، تاریخ، ادب، کردار سازی اور اسلام کے بارے کتابیں رکھی گئی ہیں۔
ترجمان جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ پڑھے لکھے قیدی باقی 10 قیدیوں کو کتاب کا خلاصہ بیان کریں گے اور ہر ماہ زیادہ کتابیں پڑھنے والے کو انعام دیا جائے گا۔