پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب یہ فیصلہ بھارت کی سیاسی قیادت کو کرنا ہے اس نے کب تک پاکستان سے محاذ آرائی جاری رکھنی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت ہر طرح کے مظالم کے باوجود کشمیریوں اور پاکستان کا رشتہ کمزور نہیں کر سکا، دو قومی نظریہ اتنا طاقتور ہے کہ بنگلہ دیش 50 سال بعد واپس اپنی اصل کی طرف لوٹ آیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ ناکام ہوچکا۔