• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے زیر انتظام ہو رہے ہیں۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق امتحانات می ایک لاکھ 937 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ امتحانات کےلیے صوبے بھر میں 252 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

محمد اسحاق نے  بتایا کہ آج اور کل انٹرمیڈیٹ کے آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے جبکہ 5 مئی سے سائنس گروپ کے پرچے بھی شروع ہوجائیں گے۔

چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کےلیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید