محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے بھیڑیے کے 5 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین نے بتایا کہ ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں محکمۂ جنگلات کے ساتھ اس کارروائی میں لیویز اور پولیس نے بھی حصّہ لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بازیاب کروائے گئے اس بھیڑیے کی نسل ’گرے وولف‘ کہلاتی ہے۔
شریف الدین نے مزید بتایا کہ بھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرے وولف کی نسل نایاب ہے، صوبے میں اس کی تعداد کم ہے، بھیڑیے کے بچوں کی دیکھ بھال کے بعد انہیں اپنے ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا۔