• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گھریلو سودا سلف کی خریداری کا طریقہ کیسے تبدیل ہوا اور آئندہ کیا ہونے جارہا ہے؟

پاکستانی فیملیز کے لیے گروسری شاپنگ ہمیشہ ایک دلچسپ مشغلہ رہی ہے۔ یہ گھر سے نکلنے کا ایک ایسا آسان موقع ہوتا ہے جس کے دوران بچے بھاگ دوڑ کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بڑے اسی دوران ضروری اشیاء خرید لیتے ہیں۔

یہ صرف ایک فیملی تفریح ہی نہیں، گروسری شاپنگ آج بھی ہر پاکستانی کے شیڈول کا لازمی حصہ ہے اور اس کے ساتھ آنے والی ہلچل بھی!

عام بازاروں میں گاڑی کی پارکنگ کی جگہ تلاش کرنے کی مشکلات، سبزی والے سے بھاؤ تاؤ کرنا اور دماغ میں چلتی لسٹ کے ساتھ اندازہ لگانا کہ آٹا کتنا بچا ہے اور آنے والی دعوت کے لیے کیا کیا خریدنا ہے۔ یہ ایک ایسا مشکل کام ہے جو ہمیں پسند بھی ہے اور ہم اس سے تنگ بھی آ جاتے ہیں۔

لیکن پچھلے چند برسوں میں پاکستان میں گروسری خریدنے کے طریقے بدل گئے ہیں۔ یقینا گروسری کی خریداری کا آپ کا طریقہ بھی تبدیل ہوچکا ہوگا۔

مارکیٹ سے موبائل تک خریداری کا نیا انداز

ہاتھ سے لکھی ہوئی گروسری کی فہرست سے لے کر ایسی ایپلی کیشن تک جو آپ کے پسندیدہ کوکنگ آئل کا برانڈ بھی یاد رکھتی ہیں، پاکستان میں گروسری خریدنے کا انداز خاموشی سے بدل چکا ہے۔ جو کام پہلے پورا آدھا دن لے لیتا تھا۔ ٹریفک کے ہنگامے سے لے کر لمبی قطاروں تک، اب صوفے پر بیٹھ کر صرف دس منٹ میں مکمل ہو سکتا ہے۔

یہ طرز زندگی کئی وجوہات کی بنا پر بدلا ہے۔ سماجی میل جول میں اضافہ، زیادہ لوگوں (خاص طور پر خواتین) کا کیریئرز اور کاروبار کرنے کے رجحان، مہنگائی کے دباؤ، اور وقت کے بہتر استعمال کی ضرورت جیسے عوامل نے لوگوں کو اپنی خریداری کی عادتوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اور یہ صرف ٹیکنالوجی سے وابستہ نوجوان ہی نہیں جو یہ تبدیلی لا رہے ہیں۔ مصروف والدین، بزرگ افراد اور یہاں تک کہ چھوٹے دکاندار بھی آسانی، بھروسے اور سب سے بڑھ کر بچت کی خاطر آن لائن گروسری کی خریداری کے رجحان کو اپنا رہے ہیں۔

یہاں "بازار" اپنی خدمات کے ساتھ سامنے آتا ہے

ان ایپس میں جو پاکستان میں خریداری کے انداز کو بدل رہی ہیں، بازار ایک نمایاں نام ہے۔ یہ استعمال میں آسان گروسری ایپ ہزاروں گھروں کو گروسری کی خریداری کی فکر ٹینشن سے نجات دیتے ہوئے سمارٹ اور سادہ خریداری کی طرف لے جا رہی ہے۔

یہ صرف آن لائن خریداری کی سہولت نہیں ہے بلکہ گروسری خریداری کے مکمل تجربے کو ازسر نو تبدیل کرنے کی بات ہے۔ روزمرہ کی ضروری اشیاء پر کم قیمتیں، تھوک ریٹس، اور مصالحوں سے لے کر بیبی کیئر پراڈکٹس تک وسیع اقسام کی دستیابی کے ساتھ، بازار وہی فراہم کرتا ہے جو صارفین چاہتے ہیں:

کم جھنجھٹ، زیادہ بچت۔

چاہے مہینے بھر کی مکمل خریداری ایک ہی بار میں؟ ہو یا دکانوں کی قطاروں میں لگنے کی زحمت سے نجات اور ایندھن کے اخراجات کی بچت کے ساتھ اگلے دن گھر تک ڈیلیوری۔ یہ اب معمول کی بات ہے اور ان آسانیوں کے ساتھ گروسری کا بل بھی کہیں کم ہوگا۔

چونکہ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر پاکستانی گھریلو صارفین کے لیے بنایا گیا ہے، اس لیے یہاں صرف پروڈکٹس کی لسٹنگ نہیں بلکہ مقامی اشیاء کی وسیع ترین رینج بھی دستیاب ہے تاکہ آپ کے پاس ہر ممکن انتخاب موجود ہو۔

آگے کیا ہوگا؟ ذہانت سے کی جانے والی مزید آسان خریداری

پاکستان میں گروسری کی خریداری کا مستقبل مزید پرسنل، ضروریات کہ پیشگی نشاندہی کرنے کی صلاحیت کے ساتھ اور بالکل ہموار ہونے جا رہا ہے۔ ذرا سوچیں، آپ کی گزشتہ خریداریوں کی بنیاد پر تیار کی گئی شاپنگ کارٹ، زیادہ اسمارٹ ڈیلیوری راستے، اور شاید ایسی مصنوعی زہانت جو آپ کو احساس ہونے سے قبل ہی یہ بتا دے کہ گھر میں کون سی چیز ختم ہونے والی ہے۔

ایک بات تو طے ہے: گروسری کی خریداری مزید آسان ہوتی جائے گی اور "بازار" جیسے ادارے اس تبدیلی کی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تو چاہے آپ مصروف والدین ہوں یا راستوں کی ٹریفک اور گروسری اسٹورز میں خریداری کی ٹرالیوں کو گھسیٹنے سے تنگ آچکے ہوں، اب وقت ہے کہ ایک سمارٹ خریداری کا تجربہ آزمایا جائے!

ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر بازار کو ضرور چیک کریں۔