اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ میں اسٹینو کے بغیر عدالتی کارروائی ہوئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختلف کیسز کی سماعت کی۔
کارروائی کے دوران سینئر پیونے جج جسٹس محسن اختر کیانی خود ہی آرڈر لکھتے رہے۔
جج کی طرف سے سماعت کے بعد آرڈر ڈکٹیٹ کرانے پر اسٹینو شارٹ ہینڈ میں نوٹ کرتا ہے، تاہم ڈویژن بینچ کی آج کی عدالتی سماعت کے دوران کورٹ اسٹینو موجود ہی نہیں تھا۔
عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹینو کی قلت ہو گئی ہے، اللّٰہ خیر ہی کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے پاس اسٹینو موجود نہیں، سول جج کی طرح میں خود آرڈر لکھوں گا، پانچ چھ اور ججز آ جائیں تو شاید حالات ٹھیک ہو جائیں۔