اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی آج کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو دو ہفتے قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تنازع کا فیصلہ ہونے تک لڑکی کو امانتاً علاقے کے وڈیرے کے ہاں رکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدتِ ملازمت منگل، 29 جولائی 2025 کو مکمل ہو رہی ہے جس کے ساتھ ان کی متنازع ایک سالہ توسیع بھی اختتام کو پہنچے گی۔
آزاد کشمیر کے چکوٹھی سیکٹر میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دلبرداشتہ طالب علم نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں ایک ایسی پولیس چوکی بھی موجود ہے جسے رواں سال کے دوران دہشت گردوں نے تقریباً ایک درجن بار نشانہ بنایا۔
موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن، جنوبی وزیرستان اَپر و لوئر تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6بجے سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔
چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گی:انچارج سی ٹی ڈی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
بنوں کے علاقہ میریان میں پولیس کا آپریشن، دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔