کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل، پروڈیوسر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے 6 کیموتھراپیز مکمل ہونے پر نئی ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسپتال میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں جسمانی طور پر انتہائی کمزور مگر مضبوط ارادوں کے ساتھ اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کیموتھراپی سے گزرنا مذاق نہیں، یہ علاج بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کےلیے پُرعزم اور زندگی کی طرف واپس لوٹنے کےلیے پُراُمید ہوں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہی طاقت ہے۔
انجلین ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو صارفین اور ساتھی فنکار پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی اور صحت یابی کےلیے دعائیں کر رہے ہیں۔