• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کل پارٹی رہنماء اور وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید