• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کر دی

طاہر صادق: فوٹو فیس بک
طاہر صادق: فوٹو فیس بک

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی بیرون ملک روانگی کی دائر درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

طاہر صادق کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ طاہر صادق عدالتی حکم پر فرد جرم عائد ہونے سے قبل بھی امریکا گئے، طاہر صادق جتنے دورانیے کے لیے بیرون ملک گئے اس کا غلط استعمال کیا گیا، طاہر صادق کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید