• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو اگلی فصل کے لیے اربوں روپے سبسڈی کی دی جائے گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب کی سولرائزیشن اسکیم کا جائزہ لیا گیا اور ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کےلیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ 6 لاکھ کاشت کاروں کو کسان کارڈ سے فی ایکڑ 5 ہزار ویٹ سپورٹ پرائس اجرا کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشت کاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائےگی۔

اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلیے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہوگئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاشت کاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لیےگئے 22 ارب کے قرض واپس کردیے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کاشت کاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لیے دوسری قسط کا اجرا کیا گیا ہے، اس دوران ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے موصول 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی گئی۔

دوران اجلاس مریم نواز نے کہا کہ کاشت کاروں کواگلی فصل کےلیے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید