• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی

عدالت نے 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

اس مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور دیگر مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج پر تھانہ کورال میں درج مقدمے میں سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے 29 ورکرز عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہرعلی، علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

عدالت نے 17 جولائی کو پی ٹی آئی رہ نماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

قومی خبریں سے مزید