• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے علاقے میں بروری آخری اسٹاپ کے قریب ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہو گئے، فوری طور پر زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔

بولان میڈیکل کمپلیکس میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر شفٹ کر دیا گیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید