آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کھیلے گئے انٹرنیشنل توران کپ میں پاکستان رسہ کشی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایونٹ کے دوران پاکستانی رسی کشی ٹیم نے سلور اور برونز میڈل اپنے نام کر لیے۔
سینئر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے آذربائیجان، ترکیے، افریقہ، جارجیا اور ایران کو شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا۔
جونیئر کیٹیگری میں پاکستان ٹیم نے برونز میڈل اپنے نام کیا، ایونٹ میں میزبان آذربائیجان سمیت 12 ممالک نے حصہ لیا۔
پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد جمیل احمد رانا نے کہا کہ یہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کی۔