• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگلا ڈیم: پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 94 فٹ بلند، اضافہ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جہلم دریا پر واقع منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 94 فٹ بلند ہوگئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ہزار 242 فٹ ہے۔

واپڈا کے حکام کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے مقام پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 143.95 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کی آمد 41 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

واپڈا کے حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 28 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ہزار 242 فٹ ہے۔

واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 50 فٹ مقرر ہے، منگلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید