کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بھینس کالونی میں مسلح ڈاکو باڑے کے ملازم سے16 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ، باڑے کا ملازم عابد بھٹو بینک سے 16 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکلا تو تین ملزمان نے اس کا پیچھا کیا ،عابد بھٹو دودھ کے باڑے پر منشی کا کام کرتا ہے،باڑے کے مالک محمد شاکر کے مطابق ملزمان 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے ، مقدمہ درج کروانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔