کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت بارے مثبت خبروں سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست تیزی،کے ایس ای100انڈیکس 1425 پوائنٹس کا اضافہ ،نیا ریکارڈ قائم،68.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرزکی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 174ارب 77کروڑ 94لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم 14.76فیصد زیادہ رہا،تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں کی پاکستان سے متعلق مثبت خبروں اور اچھی امیدوں پر جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی،مارکیٹ میں ٹریدنگ کا آغاز 335پوائنٹس کے اضافے پر ہوا جس کے بعد تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سےدن بھر تیزی کا رحجان برقرار رہا،اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1425.39پوائنٹس کے اضافے سے 118536.53پوائنٹس سے بڑھ کر 119961.91 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جو کہ مارکیٹ کا نیا ریکارڈ ہے ،کے ایس ای30انڈیکس بھی 479.29 پوائنٹس کے اضافے سے 36773.01پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 901.96پوائنٹس بڑھنے سے 73338.56پوائنٹس سے بڑھ کر 74240.52 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 458 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 312کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 39 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،تمام اہم سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 174 ارب 77کروڑ 94لاکھ 57ہزار روپے کے اضافے سے 14385ارب 93کروڑ 27لاکھ 37 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم بھی 8 کروڑ 99 لاکھ 2 ہزار شیئرز کے اضافے سے 69 کروڑ 89 لاکھ 65 ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، جمعرات کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے پاک ریفائنری، سنرجی کو پاک،کے۔الیکٹرک،کوہ نور اسپننگ اور الطہور لمیٹڈ سر فہرست رہے۔