کراچی( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)سے ملنے والی قرض کی قسط اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9مئی کو 7کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 40کروڑ 31لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔