وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے لیے زیرِ غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3 ہزار 10 افراد کو 18 ارب روپے کا قرضہ جاری کردیا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کےلیے ایک ہزار 312 افراد نے 3 ارب 91 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔
اسی طرح ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کےلیے 175 افراد نے 3 ارب 94 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا۔
ٹریڈنگ کےلیے 24 ہزار 522 افراد نے 10 ارب 75 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا گیا۔
ایگری سمال بزنس کےلیے 10 ہزار 699 افراد نے 3 ارب 69 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر قرضے کےلیے پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے آسان کاروبار فنانس اور کاروبار کارڈ کیلئے زیرِ غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔