• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ہیروز کے لیے ترس گئے ہیں: تزین حسین

اداکارہ تزین حسین نے پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل (اے وی ایم) اورنگزیب احمد کی شہرت پر کہا ہے کہ ہم ہیروز کے لیے ترس گئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ چاہئیں جو خود قیادت کریں، فیصلے لیں اور معاملات کو سلجھائیں۔

سینئر اداکارہ تزین حسین نے 1997ء میں پی ٹی وی کے ایک مشہور ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔

 انہوں نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی غیرمعمولی شہرت، عوامی ردعمل اور نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کے اسباب پر سنجیدہ اور دل کو چھو لینے والا تجزیہ پیش کیا۔

تزین حسین نے کہا کہ وہ صرف پرکشش یا وجیہہ نہیں ہیں، ان کی بہادری اور قربانی کی میں دل سے قدر کرتی ہوں سلام ہے ان کو لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ ہیروز سے محروم ہو چکا ہے، ہمیں ایسے لوگ چاہئیں جو خود قیادت کریں، فیصلے لیں اور معاملات کو سلجھائیں، جب ایسا کوئی آتا ہے تو ہم سب اپنی ساری امیدیں اُس پر لگا دیتے ہیں، ہمارے پاس قابلِ تقلید شخصیات کی بہت کمی ہے۔

یاد رہے کہ اے وی ایم اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں ایک بہادر اور پروفیشنل شخصیت کے طور پر سامنے آئے، جنہیں نا صرف ان کی ظاہری وجاہت بلکہ اُن کے دلیرانہ فیصلوں اور صلاحیتوں کے باعث سراہا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید