پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف کا کہنا ہے کہ زندگی میں کبھی محبت میں کسی کو دھوکا نہیں دیا۔ اس کے ساتھ ہی اداکار نے اس کی وجہ بھی بتادی۔
حال ہی میں عمران اشرف نے اپنے پروگرام میں ساتھی اداکار سبحان اعوان کو مدعو کیا تھا، دوران پروگرام انہوں نے مہمان اداکار سے محبت اور دھوکے سے متعلق سوالات کیے۔
اسی دوران پروگرام کے شرکاء میں سے ایک شخص نے عمران اشرف سے سوال کیا کہ آپ نے محبت میں کتنی بار دھوکا دیا ہے؟
حاضرین کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ کبھی بھی کسی کو محبت میں دھوکا نہیں دیا اور اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ایسا کروں کیونکہ میرا ایک بیٹا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ مجھے خوف ہے کہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تو میرے بیٹے کے سامنے آئے گا، اس لیے میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہتا جو کبھی میرے بیٹے کے آگے آئے۔