• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کا رنگا رنگ پریمیئر

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی فلم لو گرو کا شاندار اور ستاروں سے جگمگاتا پریمیئر لاہور میں منعقد ہوا۔ 

یہ فلم ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو تقریباً 10 سال بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر واپس لا رہی ہے، دونوں اسٹارز کو آخری بار فلم بن روئے میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب لوو گرو کے ذریعے ایک بار پھر مداحوں کو خوش کرنے جا رہے ہیں۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے اور شائقین کی جانب سے اسے زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جس سے فلم سے متعلق توقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ہونے والے پریمیئر کی تقریب نہایت پُرکشش اور رنگا رنگ تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، ماہرہ خان نے ہلکے نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا اور ہمیشہ کی طرح دلکش نظر آئیں، جبکہ ہمایوں سعید نے نیلے رنگ کے سوٹ میں ان کا ساتھ نبھایا۔

پریمیئر میں شریک دیگر مشہور شخصیات میں زارا نور عباس، اسما عباس، فرحان سعید، عروہ حسین، سید نور، صبا فیصل اور فواد خان شامل تھے، جنہوں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فلم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جو فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

لوو گرو عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم پاکستانی باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید