• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے منیٰ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں 'چاند رات' کی مبارکباد پیش کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو چند دوستوں جن میں عرب خواتین بھی شامل ہیں، کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاپوسٹ پر مداحوں کے علاوہ ساتھی فنکاروں جن میں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر شامل ہیں نے انہیں حج کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ہانیہ عامر نے ایک اور انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے آج عید منانے والوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ حجاج کرام گزشتہ رات رات منیٰ میں گزارنے کے بعد آج تینوں شیطانوں کی رمی میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز حجاج بڑے شیطان کی رمی کرنے کے بعد جانور کی قربانی اور سرمنڈوا کر احرام کھول چکے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال سابق کپتان انضمام الحق، ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان، میزبان وسیم بادامی اور اداکار نبیل ظفر بھی حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید