• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کیپٹیو پاور کی گیس بند ہو تو وہ سندھ میں ہی رہنی چاہیے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر کیپٹیو پاور کی گیس بند ہو تو وہ گیس سندھ میں ہی رہنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ جو کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس بچ جائے، اُسے کہیں اور لے جایا جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی رانا ثناء اللّٰہ نے بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج بہت ہی سیر حاصل گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم ہر صورت میں صنعتی ترقی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صنعت کاروں کی تجاویز سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعت کاروں کی تجاویز وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس سے نیشنل گرڈ کو منتقلی کے درمیانے وقفے پر ٹیکس سے متعلق کمیٹی بنائی جائے گی، ٹیکس عائد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید