سوات میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کبل کے علاقے میاں بیلہ میں پیش آیا، جہاں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔