• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات ایکسپریس وے پر بس و وین میں تصادم، 16 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

---تصاویر بشکریہ رپورٹر
---تصاویر بشکریہ رپورٹر

سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث 16 مسافر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی وین تیز رفتاری کی وجہ اس سے جا ٹکرائی، بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے سوات ایکسپریس وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید