• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے: ایمل ولی

رہنما عوامی نیشنل پارٹی  ایمل ولی خان—فائل فوٹو
رہنما عوامی نیشنل پارٹی  ایمل ولی خان—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔

اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے، وزیرستان کے بچوں کا بھی کیس اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افسران سے پوچھا جائے گا جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہوگا۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو شکایات ہیں، آج بھی قومیں ہیں جو امن کی طلب گار ہیں، یہ امن ہمیں اپنا دفاعی ادارہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگ پراکسی جنگ سے تنگ آگئے ہیں، لوگوں کی اصل شکایات کو حل کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید