لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔