• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت کی ایف آئی آرز منسوخی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی ایف آئی آرز منسوخی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

درخواستوں پر جسٹس صاحبزداہ اسداللّٰہ اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔

شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ ہمیں تو پتہ نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ان تمام کیسز کو اکٹھا کر کے سنیں گے۔

عدالت نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید