• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برگد ……

کیکر کا درخت آری لایا،

اور میرے ٹخنوں کو کاٹنا شروع کیا۔

میں درد سے چلایا،

لیکن اس نے میری آواز نہیں سنی۔

بھاگنے کی کوشش کی،

لیکن،

ٹانگیں حرکت نہ کرسکیں۔

میں نے دوستوں کو پکارا لیکن ان کے پائوں بھی بندھے ہوئے تھے۔

اتفاق سے برگد کا درخت ادھر آنکلا۔

اس انسان کو مت مارو،

اس نے منع کیا۔

ایک انسان کم ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے، کیکر نے منہ بنایا۔

برگد نے کہا،

بہت فرق پڑتا ہے۔

انسان ہمارے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں۔

انسان مر جائیں گے تو

ہم بھی زندہ نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین