سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ کو اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے ایران سے جنگ کے خواہاں تھے تاکہ وہ خود کو حکومت میں رکھنے کا جواز فراہم کرسکیں۔
بل کلنٹن نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 20 سالوں میں زیادہ تر وقت نیتن یاہو ہی وزیراعظم رہے۔
سابق امریکی صدر کلنٹن نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اس صورتحال میں مزید جنگی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
کلنٹن نے اس خیال کا اظہار بھی کیا ہے کہ مزید تباہی نہ پھیلے اس لیے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم جنگ کا دائرہ وسیع نہیں کرنا چاہیں گے۔