نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔
اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔
ڈرائیور جلتے ٹینکر کو قریبی کھیت تک لے گیا۔ تاکہ کسی حادثے سے بچاجاسکے تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی۔