• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: بریسٹ کینسر کے مریضوں کو علاج کی سہولتوں میں اضافے کی قرار داد منظور

پنجاب اسمبلی میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولتوں میں اضافے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔ 

قرار داد ایوان میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں بریسٹ کینسر کےمریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

قرار داد کے مطابق اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ 

قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بریسٹ کینسر کے علاج و معالجہ کے لیے جدید مشینری کی بھی قلت ہے۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید