• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بیگ اور احد رضا میر کی ملاقات، کسی کی تنقید، کسی کا مثبت ردعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ کو احد رضا میر سے قربت پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عظمیٰ بیگ حال ہی میں ایک تقریب میں اپنے ڈرامہ کے ساتھی اداکار احد رضا میر سے ملیں، دونوں کی خوشگوار ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ویڈیو میں عظمیٰ بیگ نے احد رضا میر کو گلے لگایا، ہنسی مذاق کیا اور چند لمحے خوش گوار بات چیت میں گزارے، جس پر بعد میں احد نے انہیں احترام سے رخصت کیا۔

اگرچہ یہ ملاقات ایک نارمل انداز میں ہوئی، مگر سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ احد رضا میر سے دور رہنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

دوسرے نے لکھا ’آنٹی! آپ احد کو ڈرا کیوں رہی ہیں؟‘ ایک نے کہا، ’آنٹی وہ بچہ ہے، اُسے چھوڑیں، اگر دیکھنا ہے تو اُن کے ابو کو دیکھیں۔‘

جہاں کچھ افراد نے اس ویڈیو کو ناپسند کیا، وہیں بہت سے صارفین نے عظمیٰ بیگ کی نیت، عمر اور مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے عمل کو بےضرر اور ایک خوش اخلاق ملاقات قرار دیا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا یہ صرف ایک بزرگ خاتون کی اپنے چھوٹے ساتھی اداکار سے محبت کا اظہار تھا جو بلکل فطری اور قابلِ احترام ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید