• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی اور بشریٰ بی بی کیلئے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے۔ 

جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کپڑے بھی لائے گئے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پھل اور کپڑے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ لیکن لائے گئے دونوں روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے گئے۔

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں، فرعونیت نہ کہیں تو اور کیا کہیں، آپ کو بات کرنی ہیں تو ہم عورتیں بیٹھ جاتی ہیں آپ کے ساتھ، لیکن سامنے آ کر بات کریں، آپ ایم این ایز اور پارلیمنٹرینز کو نہ دھمکائیں، یہ چیزیں نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید