وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نےعالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن نہیں بھولے گا، ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔