• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی طرح نہیں، خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں: وسیم اکرم

وسیم اکرم گزشتہ روز تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے—جنگ فوٹو
وسیم اکرم گزشتہ روز تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے—جنگ فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ ایکسرسائز کرتا ہوں، جان ہے تو جہان ہے، سوشل میڈیا پر ہیلتھ اور فٹنس کی ویڈیوز کا مقصد نئی نسل کو صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ریویوز اور ویوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جانوروں کی طرح کھانا نہیں کھاتا، خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں۔

اسمارٹ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ کوئی انسان کم کھانے سے مر گیا، اگر آپ 25 نان کھا کر سوئیں گے تو صبح زندہ کیسے اٹھیں گے؟ میں اپنے صبح اور شام کے کھانے میں اسپغول کا استعمال کرتا ہوں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے کیا معلوم تھا کہ فلم میں کام کرنے کے لیے ایک ایک لائن یاد کرنی پڑے گی، لوگوں کو دور سے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنا آسان لگتا ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دوران سب فنکاروں سے لاجواب گفتگو ہوتی رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید