• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس: 3 گواہان کی شہادت ریکارڈ کر لی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران 3 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کر لی گئیں۔

اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی، عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران  کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

مقدمے کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔

سماعت کے دوران مال مقدمہ بھی کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے طلبی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔

بعد ازاں جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید