• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردوں اور عورتوں میں جِلد کے کینسر کے خطرے میں فرق کا انکشاف: تحقیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جِلد کے کینسر میں اضافے کے پیشِ نظر کینسر ریسرچ یوکے (CRUK) کی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مردوں اور عورتوں میں جِلد کے کینسر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے جسم کے حصے مختلف ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں میں جِلد کے کینسر کے ہر سال تقریباً 3700 کیسز جبکہ خواتین میں تقریباً 3200 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

مردوں اور عورتوں میں میلانوما (جِلد کے کینسر کی سب سے خطرناک قسم ) کے مقامات مخلتف ہوتے ہیں، مردوں میں 40 فیصد میلانوما پیٹھ، سینے یا پیٹ پر ہوتا ہے جبکہ عورتوں میں 35فیصد میلانوما رانوں، ٹانگوں یا پیروں پر ہوتا ہے۔

برطانیہ میں جِلد کے کینسر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 87 فیصد میلانوما کے کیسز زیادہ دھوپ لینے کی وجہ سے ہوتے ہیں، پچھلے 10 سال کے دوران  جِلد کے کینسر کے کیسز میں 25  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں 57 فیصد جبکہ 25 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں 7 فیصد دیکھا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2024ء میں جِلد کے کینسر کے تقریباً 21300 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لیے مشورے: 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے جسم پر نیا تل نمودار ہو یا پرانے تل کا سائز، شکل یا رنگ بدل جائے تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ 

دھوپ سے بچیں، دن کے 11 بجے سے 3 بجے تک سائے میں رہیں۔ 

مکمل لباس پہنیں، ہیٹ سے بچیں،  چشمے کا اور سن اسکرین کا استعمال کریں، کم از کم SPF 30 اور 4 یا 5 ستاروں والا سن اسکرین لگائیں۔

ماہرین کا پیغام:

ماہر جِلد امراض مشیل مچل نے کہا ہے کہ جِلد کے کینسر کا بروقت پتہ لگانا زندگی بچا سکتا ہے، اگر آپ کو کوئی تبدیلی نظر آئے، تو ڈاکٹر سے ضرور ملیں۔

ماہر فیونا اوسگن کا کہنا ہے کہ صرف ہر دو سال میں ایک بار سورج سے جھلس جانا بھی میلانوما کا خطرہ تین گنا بڑھا دیتا ہے۔

صحت سے مزید