ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1000 روپے بڑھا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 357 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔