• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم لوڈشیڈنگ پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے: خالد مقبول صدیقی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چائنا کے تعاون سے شروع ہونے والے کورس کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو چکی ہے، لیکن ہم نے خود کو نہیں بدلا، جو جدید دنیا سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکے گا وہ بہت پیچھے رہ جائے گا، میں اتنا ہی سچ بولتا ہوں جتنی پاکستان میں جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کو تیار ہے اور ہم لینے کو تیار نہیں، جدید دنیا آبادی کے بحران کا شکار ہے، تعلیمی اداروں میں بچیوں کے لیے جگہ بنانی ہے، پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے کراچی سب سے آگے ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں ڈیویلیوشن کی جگہ اکیومولیشن آف پاور ہوگیا، کراچی جتنا ٹیکس دیتا ہے اس کو تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے۔

صرف لیاقت آباد ملک کے بڑے شہر سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، کے الیکٹرک بتائے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے،  کرپشن ایک صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید