انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے بڑھ کر 282 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 284 روپے 4 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بجٹ توقعات کے باعث کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی جارہی ہے جس سے 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔